i پاکستان

اغواء برائے تاوان سے زیادہ خوفزدہ جرم کوئی نہیں، حکومت توجہ دے'فواد چودھریتازترین

February 20, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس طرح وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں اغوا برائے تاوان کی انتہائی دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی