i پاکستان

افغانستان سے آنیوالی ہواں سے سردی میں مزید اضافہ، کراچی کا پارہ 10 ہوگیاتازترین

December 17, 2024

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی صورتحال برقرار ہے، پاک ایران اورپاک افغان سرحدی علاقوں میں سرد ہوائوں نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اورپہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ وادی زیارت، شیلابا غ ، خواجہ عمران رینج میں درجہ حرارت منفی 10، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں منفی 6، اسکردو منفی 7، گلگت اور استور منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں صفر،کوئٹہ 1، پشاور 2، مظفر آباد 4، لاہور، ملتان 5 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی