وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان پابند ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں،اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، یہ شخص اپنے حواریوں کو اکساتا ہے کہ اداروں سے مزاحمت کریں، اس شخص کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر اس کی سیاست کی کوئی اوقات نہیں۔ منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہ گزشتہ چند ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ نہایت افسوسناک ہے ، گزشتہ روز بلوچستان میں دہتشگردی کا واقعہ افسوسناک ہے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ کرہی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشتگردی کے معاملے کیلئے کچھ روز قبل افغانستان کا دورہ کیا ، ہمارا دورہ افغانستان اچھا تھا ، دہشتگردی کے معاملے پر ہمیں مطمئن کیا گیا ، ہمیں افغان حکام نے کہا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ 75سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیشی سے انکار نہیں کیا ، عمران خان نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے ، سیاستدان گرفتاریاں دیتے ہیں، عمران خان مفاد پرست شخص ہے ، اس کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ سینکڑوں پیشیاں بھگتیں ۔
عمران خان عدالتوں کا مذاق بنارہے ہیں، عمران خان نے جعلی پلستر لگارکھا ہے ، دائیں یا بائیں ٹانگ ؟ عمران خان جعلی پلستر لگانے ہوئے بھول جاتے ہیں ،عمران خان نے اسٹیلشمنٹ کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ، عمران خان نے بغیراسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی میں ایک لمحہ سیاست نہیں کی ، یہ سیاسی رہنماؤں کا طریقہ نہیں ، خواجہ آصف نے کہا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،اگر عدالت حکم دیتی ہے تو گرفتاری ہونی چاہیے ، وفاقی حکومت صبروتحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہے ، عمران خان کو اپنی عزت نفس کا کوئی پاس نہیں ، عمران خان کچھ تو اپنی زبان کا پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یاستی رہنماؤں اور ورکرز نے اپنی ساکھ کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں ، ساکھ کے تحفظ کیلئے پھانسی پر چڑھ جانا عدلیہ میں آن ریکارڈ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان چھپتے پھریں ،عمران خان گرفتارہوں گے ، ہمیں گرفتاری کی جلدی نہیں ، تاریخ کی سب سے بڑی قربانی ذوالفقار علی بھٹو نے دی ، عمران خان نے فارن فنڈنگ پی ٹی آئی کیلئے استعمال کی ، سپورٹرز کو پتہ ہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہے ، وہ گرفتاری سے ڈرتا ہے
عمران خان نوازشریف سے تھوڑی ہمت مانگ لیں ، عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ جیل بھر ، خود اپنی ضمانت کروا لیتے ہیں، سابق چیف جسٹس کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکمل صادق وامین نہیں کہا ، ہم نے آج تک اس قسم کی وضاحتیں نہیں سنی ، ان کو پتہ ہے کہ دال میں کچھ سفید اور کچھ کالا ہے ، عمران خان چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں انہیں مدد مل سکے ، عمران کان آرمی چیف سے ملاقات کیلئے منتیں ترلے کررہے ہیں، عمران خان اپنے سیاسی کارکنان کو بھڑکا رہے ہیں ، عمران خان تو اداروں کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں ، نواز شریف ان کا بھائی بھتیجے سب گرفتار ہوئے ، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ دیکھ لیں، ہم پر الزامات ہیں ، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں، عدالتوں سے التجا ہے کہ جیسے باقیوں سے سلوک کیا جاتا ہے وہ سلوک کرے ،وہ سلوک عمران خان کیساتھ بھی کریں ، آئندہ دنون میں سمت درست کرنے کیلئے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے توشہ خانہ کی کمیٹی بنی ہوئی تھی ، اب نئے رولز بن رہے ہیں، کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ کچھ استعمال نہیں کرسکتیں گے ، ابھی سب فائنل نہیں ہوا ، الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، کوئی ایسی چیز نہیں جو الیکشن کی نفی کرے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی