عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون 1957 میں شروع ہوا، پاکستان آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام کے تحت سب سے بڑے وصول کنندگان میں سے ایک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی