i پاکستان

ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کارروائی سے روک دیاتازترین

August 30, 2022

سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد حسین چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توہینِ کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ توہینِ عدالت کا اختیار صرف اعلی عدالتوں کو حاصل ہے۔ جسٹس جواد الحسن نے الیکشن کمیشن سے 7 ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی