i پاکستان

ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافے کی اجازت دے دی گئیتازترین

April 29, 2023

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں ایک ساتھ 70 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت دی گئی۔قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے پیش نظر دی گئی ہے، پالیسی بورڈ کو 3 ماہ بعد جائزہ لے کر قیمتوں میں کمی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی