i پاکستان

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، عدالت کا پولیس کو شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکمتازترین

October 11, 2022

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے، شہباز گل کے وکیل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرداری کی درخواست جزوی منظوری پر شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی