i پاکستان

اضافی الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست منظورتازترین

May 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اضافی الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائے گئے ججز کے الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب تک چیف جسٹس بھجوائے گئے ناموں کی فہرست واپس نہیں لیتے الیکشن کمیشن کوئی اور ٹریبونل تشکیل نہیں دے سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی