i پاکستان

ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں،شوکت یوسف زئیتازترین

February 17, 2025

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ تھوڑا خاموش ہو جائیں، مگر وہ خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی