i پاکستان

آزادکشمیر کیلئے دانش سکولوں کی منظوری کشمیریوں کیلئے حکومت پاکستان کا تحفہ ہے،چوہدری عبدالرحمانتازترین

February 03, 2025

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبدالرحمان نے آزاد کشمیر کے لئے دانش سکولوں کی منظوری دینے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ دانش سکول کشمیریوں کے لئے حکومت پاکستان کا ایک ایسا تحفہ ہے جس سے غریب اور مستحق خاندان اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے کا خواب پورا کرسکیں گے۔ اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ کر کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کے لئے بھی حکومت پاکستان نے دانش سکولوں کی منظوری دے رکھی ہے جب یہ سکول تعلیم کا سلسلہ شروع کریں گے تو اس میں خطے کے غریب اور مستحق خاندانوں کو اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا موقع میسر آئے گا اور ان خاندانوں کا اپنے بچوں کو تعلیم دینے کا نہ صرف خواب پور اہوگا بلکہ دانش سکولوں سے پڑھ کر یہ بچے معاشرے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور آئے روز ہمارے قافلے میں لوگ شامل ہورہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف اور مریم نواز عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی