i پاکستان

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس، گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنے کا حکمتازترین

October 21, 2024

آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ عدالت نے بذریعہ اشتہار علی امین گنڈا پور کو 21 نومبر کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی