آزادکشمیر کا موسم ایک مرتبہ پھرمکمل ابرآلود ہوگیا،ہرطرف کالے بادل چھاگئے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی۔وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری صبح سے جاری ہے جبکہ وادی لیپہ کی بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں کالے بادل چھا گئے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے،بادل چھا جانے سے سردی کی شدت دن کے وقت بھی برقرار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی