i پاکستان

آذربائیجان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، سید یوسف رضاگیلانیتازترین

February 20, 2025

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان کو آذربائیجان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی اور تاریخی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اعلی سطح پر وفود کی تبادلوں سے عوامی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے باکو میں آذربایجان کے صدر الہام حیدر علییوف سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،خطے کے مجموعی صورتحال،امن، ترقی اور دیگر امور زیر غور آئے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا آذربائیجان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اے پی اے میں مختلف علاقائی پارلیمانوں کے رہنمائوں سے تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے ہمیں آذربائیجان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے ۔

پاکستان اور آذربائیجان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سیاسی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔چئیرمین سینیٹ کا کہناتھا پارلیمانی سطح پر ادارہ جاتی معاونت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں نے ایم او یوپر دستخط کر رکھے ہیں۔ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں میں فرینڈ شپ گروپ پہلے سے قائم ہیں ۔ اعلی سطح پر وفود کی تبادلوں سے عوامی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر کو ایس آئی ایف سی کے فورم کے بارے میں آگاہ کیا زراعت، توانائی، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کی حکومت اور پارلیمانی قیادت کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی