آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جبروف آج (منگل کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔ان کے دورے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق میکائل جبروف دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی