سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عظمی بخاری کی غلط فہمی ہے پنجاب ان کے ساتھ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں، دو سال میں پی ٹی آئی میں نئے لوگ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عظمی بخاری کی غلط فہمی ہے پنجاب انکے ساتھ نہیں ہے،حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کیساتھ مل بیٹھے تو حکومت نہیں چل سکتی۔فواد چو ہدری کا مزید کہنا تھا کہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج ایک جماعت کا احتجاج نہیں ہو گا بلکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان سے بھی قافلے آئیں گے اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی