i پاکستان

آسٹریلیا، ای بائیک بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، آتشزدگی سے پاکستانی نوجوان جاں بحقتازترین

February 19, 2025

آسٹریلیا میں روزگار کیلئے مقیم پاکستانی نوجوان ای بائیک بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق ہو گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حیدر علی ایک ای بائیک استعمال کرتا تھا جس کے ذریعے وہ اپنا روزگار چلاتا تھا، لیکن منگل کی صبح یہ بائیک ہی اس کی جان لے گئی۔اطلاعات کے مطابق ای بائیک کی لیتھیم آئن بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار صبح 5 بجے جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا، لیکن حیدر علی جانبر نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ مغربی سڈنی کے علاقے گلڈ فورڈ میں پیش آیا، جہاں پانچ دیگر افراد آگ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے، مگر حیدر علی اپنے کمرے میں ہی پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے صدر حامد سروہا نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام آسٹریلوی شہریوں کے لیے یہ ایک بڑا انتباہ ہے۔ براہ کرم غیر معیاری ای بائیکس اور لیتھیم چارجنگ والی اشیا کے استعمال سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی