i پاکستان

آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گئی' بازار روایتی گہما گہمی سے محروم 'موجودہ سیزن بدترین قرارتازترین

April 21, 2023

آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گئی، کراچی کے دکانداروں نے عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دے دیا۔اس عید پر شہر میں صرف بیس ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گزشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی گئی شاپنگ سے بھی کم ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی پچیس سے تیس ارب روپے کی خریداری گئی تھی، عید کے لیے جو اسٹاک اکٹھا کیا تھا اس کا آدھا بھی بمشکل فروخت کر پائے ہیں۔تاجروں نے کہا کہ شہر کے بازار عید کی روایتی گہما گہمی سے محروم ہیں۔آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کاروباری افراد کے لیے عید کا سیزن مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کی 80 فیصد خریداری بچوں اور خواتین کے کم قیمت کپڑوں کی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی