آصف زرداری نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بالخصوص سیاسی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔ آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکانٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی