i پاکستان

آصف نور اور فرحت آصف کو پبلک ڈپلومیٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیاتازترین

November 18, 2022

ازبکستان حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سینٹر فار پبلک ڈپلومیسی کی رابطہ کونسل کے فیصلے کے تحت دو پاکستانیوں کو پبلک ڈپلومیٹ ایوارڈ سے نوازا گیاہے جن میں محمد آصف نور اور فرحت اصف شامل ہیں۔ اس حوالے سے محمد آصف نور کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کو جون 2014 میں قائم کیا گیاتھا یہ ادارہ غیر منافع بخش ادارہ ہے جو تحقیق، عوامی روابط، سفارتکاری ، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے. اس کے مقاصد میں پاکستان کے اندر ایس سی او کی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں شامل معاشروں کے مسائل کو بہتر عوامی مصروفیت اور سفارت کاری کے ذریعے مشترکہ طور پر حل کرنا بھی شامل ہے. اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاکستان میں ازبکستان کے سفیر عارف عثمانوف نے فرحت آصف اور محمد آصف نور کو ایوارڈ دیے. اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے اس قابل ذکر شراکت کی تعریف کی کہ دونوں ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ یہ اعزاز اب تک دنیا بھر میں 22 معزز شخصیات کو دیا جا چکا ہے، جن میں سے صرف دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی