i پاکستان

آرمی چیف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبہ کی ملاقات ،خطے کی صورتحال اور امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں پر تبادلہ خیالتازترین

August 20, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی اوراس دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی جانب سے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء وطالبات پر مشتمل وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے طلبہ کے ساتھ کی گئی گفتگو میں موجودہ خطے کی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے امن و استحکام کے لئے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ طلبہ کے وفد نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کرے گا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی