مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے مجوزہ آئینی ترمیم غیر معینہ مدت تک مخر ہونے کی تصدیق کردی۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ امکان ہے دونوں ایوانوں کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائے گا، ترمیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں،اگر ترمیم نہیں بھی آئی تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے، وہ بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو ہر فریق کا حق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی مسودہ کبھی پبلک نہیں ہوتا، پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے، قانون مطلوبہ اکثریت مانگتا ہے، ہمیں نمبر گیم کا مسئلہ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی