i پاکستان

آپریشن کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے، مولانا فضل الرحمانتازترین

July 18, 2024

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحما ن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق سینیٹر ہدایت اللہ شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے اور ان کے بھائی ڈاکٹرعنایت اللہ سے اظہار تعزیت کی، سربراہ جے یو آئی نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہدایت اللہ شہید کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کے جان و مال کا کوئی پرسان حال نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی