سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ملک میں قیام امن کی ضمانت ہے بلا سوچے سمجھے آپریشن کی مخالفت کرنا ملک کیساتھ وفاداری نہیں ، میرے دوست اے این پی کے سابق سینیٹر ہدایت اللہ کا قتل لمحہ فکریہ ہے کل کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا پنجاب حکومت کے اقدامات سے گرانی کم ہوئی ہے لیکن ذمہ داروں کے معاملے پر مجھے بھی تحفظات ہے جو میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے گوش گزار کرلئے ، ہفتے کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ملک میں قیام امن کی نوید ثابت ہوگا گزشتہ روز کو رکمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں یہ بات واضح کردی گئی کہ آپریشن ملک دشمن عناصر کیخلاف ہوگا ان کا کہنا تھا کہ بلا سوچے سمجھے آپریشن کی مخالفت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اپوزیشن جماعتوں کے خدشات کو دور کرنے اور ان کی بات کو سننے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف نے اے پی سی بلائی ہے میرا اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ ہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرے اور کھل کر اپنے خدشات بیان کریں تاکہ ان کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک واضح لائحہ عمل تیار کیا جاسکے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہدایت اللہ میرا کلا فیلو اور دوست تھا اس کا کیا قصور تھا کہ اسے قتل کردیا گیا اگر اس معاملے کی روک تھام نہ کی گئی تو کل کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا اور راہ چلتے لوگوں کو قتل کردیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات سب ہی تسلیم کریں گے کہ گرانی میں کمی واقع ہوئی ہے جو حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں جتنی اب کم ہوئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی ، ذمہ داروں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ انتخاب زراعت پیشہ لوگوں سے وابستہ ہے مجھے ان کے خدشات اور توقعات کا علم ہے جو میں نے وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچایا امیدا ہے کہ وہ کاشتکاروں کے بارے میں جلد پالیسی کا اعلان کرینگی ایک سوال کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومتی وزیرشکایات پر جس صحافی کو چینل سے نکالا گیا ہے وہ میرے ذاتی دوست ہے مجھے اس کا علم نہیں وہ پارلیمنٹ کور کرتے ہیں میں اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھوں گاعظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ سے بات کرکے اس مسئلے کا جلد حل نکالیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی