i پاکستان

عوامی نمائندے فرائض منصبی کے بجائے احتجاج کو وتیرہ بنائے ہوئے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلیتازترین

July 23, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے فرائض منصبی کے بجائے احتجاج کو وتیرہ بنائے ہوئے ہیں۔ قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے اسمبلیوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کی جیب سے گئے ٹیکس پر ایوان میں آپ کا نمائندہ بیٹھتا ہے، اپوزیشن ارکان حاضری لگا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری روایت کا قتل کیا جارہا ہے، مزید کہنا تھا کہ میں کسی ایک جماعت کی بات نہیں کر رہا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 60 لوگ حاضریاں لگا کر واپس چلے جاتے ہیں، میں خاموش نہیں رہوں گا، ایوان کے تقدس کا مقدمہ لڑوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی