i پاکستان

عوام سے معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہے،وزیراعظمتازترین

February 23, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات میں عوام سے یکجہتی اور معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم خود سے کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہے ہیں، اجتماعی کوششوں سے ہی ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے، کفایت شعاری کابینہ کے رضا کارانہ طور پر تنخواہیں، مراعات نہ لینے سے شروع ہوتی ہے۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کے اس اقدام سے سالانہ 200 ارب کی بچت ہوگی، اتحادیوں کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں، عملدر آمد کی خود نگرانی کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی