i پاکستان

عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں، اب حل کرنے کا وقت ہے،مسرت جمشید چیمہتازترین

January 13, 2023

ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کریں گے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے، تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے،رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی