فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہنا ہے کہ ملک میں آج مہنگائی 35 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہیآج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، ملک میں آج مہنگائی 35 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، 9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔ انہوں نے آئی این پی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ عام آدمی کیلئے2 وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے، عمران خان نے حکومت کیخلاف پارٹی بیانیے کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے، تباہ حال معیشت اور مہنگائی کے پس پردہ حقائق عام تک پہنچائے جائیں، انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے، عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی ناکام پالیسیوں اور بیڈ گورننس کو میڈیا پر لانے کی ہدایت بھی کی۔ عوام کو بتائیں حکومت نے کس طرح این آراو ٹو سے فائدہ لیا ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے۔ معیشت کا جو24 گھنٹے بیڑا غرق ہو رہا ہے وہ دورانیہ کم ہو کر 16گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تینوں جماعتوں کے مل جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ تو اچھی بات ہے، تین تیتروں کے شکار سے بہتر ہے ایک ہی شکار کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی