i پاکستان

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کرنیکا فیصلہتازترین

July 25, 2024

وفاقی حکومت نے عنبرین جان کو سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عنبرین جان وفاقی حکومت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیراہ شاہد جمعرات کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو ئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نئی سیکریٹری اطلاعات گریڈ 21کی سینیئر افسر ہیں اور انہیں وقتی طور پر سیکریٹری انچارج مقرر کیا جائے گا۔امکان ہے کہ انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ہائی پاور بورڈ(ایچ پی بی ) کے اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی