پی ٹی اے نے آن لائن فراڈ پر 604 یو آر ایل بلاک کردئیے۔ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال ہورہے تھے۔دستاویز کے مطابق شہریوں کو جعلی بینک اکائونٹس میں رقم جمع کرانے کے لیے ورغلایا جاتا تھا۔ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک نے ای پورٹل کے ذریعے جعلی اکائونٹس کی نشاندہی کی تھی۔ آن لائن فراڈ پر پی ٹی اے نے 604 یو آر ایل بلاک کردیئے۔ دستاویز کے مطابق سرکاری ادارے ای پورٹل کے ذریعے پی ٹی اے کو شکایات بھیجتے ہیں۔ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں پر مالیاتی فراڈ میں ملوث اکائونٹس بلاک کرنے کیلئے زور دیا۔مطالبہ کیا گیا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے اکائونٹس مستقل بلاک کئے جائیں۔ مالیاتی فراڈ میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انکے کیخلاف کارروائی میں تکنیکی و قانونی رکاوٹیں درپیش ہیں۔جعلی شناخت اور وی پی این کا استعمال مالیاتی فراڈ میں ملوث اکائونٹس کی شناخت میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی