i پاکستان

عمرکوٹ، ڈسٹرکٹ اسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرلتازترین

November 04, 2024

عمرکوٹ ڈسٹرکٹ اسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کو سائیکل کے پمپ سے آکسیجن دی جارہی ہے۔تاہم ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال نے ویڈیو کو جھوٹ اور بدنیتی قرار دے دیا ۔ ڈپٹی کمشنرکو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی