قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وہ وہ کام کیاجو آج تک ملک دشمن نہ کرسکے۔ پیر کو اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ٹرینڈلوگوں نے پولیس پرپٹرول بم پھینکے اور جناح ہاس کو جلایا، کورکمانڈر کے گھر کو جلایا گیا،جہازوں کو جلایا گیا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وہ جہاز جن کو بھارت گرانہیں سکا اس کوملک دشمنوں نیجلایا، وہ کچھ کردیا گیا جو آج تک بھارت اور طالبان نہ کرسکے۔ پوری قوم کے سرشہدا کے سامنے جھک گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریمانڈ کے دوران لاڈلے کو عزت واحترام سے گیسٹ ہاوس بھیجا گیا، اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی