i پاکستان

عمران کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع، احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں،بیرسٹر سیفتازترین

September 28, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں عظیم الشان قافلہ احتجاج میں شرکت کرے گا، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرعلی امین گنڈاپور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائیگا، پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کیخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی