i پاکستان

عمران کی گرفتاری پر جلا گھیرا کیس، دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت پیشتازترین

May 29, 2023

عمران خان کی گرفتاری پر جلاگھیرا اور املاک کونقصان پہنچانے کے مقدمے میں پولیس نے دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ تھانہ کھڈیاں قصورمیں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پولیس نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی۔ تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فال نہیں کرتیں، وکیل نے کہا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی گئیں ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی