لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے بارہ جون تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔ عمران خان نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی