i پاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملکی وغیر ملکی کرکٹرز کی مذمتتازترین

November 04, 2022

پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق عمران خان کے گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے واقعے نے سیاست کے ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی ہلچل مچا دی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے کھلاڑی اس واقعے کی شدید مذمت کر رہے ہیں،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے کپتان کو سلامت رکھے،سابق کپتان اور ورلڈ کپ 92 کے ہیرو وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری دعائیں عمران بھائی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں، اس مشکل وقت میں پورے ملک کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے،عمران خان صاحب اور ان کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں اللہ تعالی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین،ان کے علاوہ شعیب اختر، قومی ٹیم کے نائب کپتان فخر زمان، عماد وسیم،سابق کرکٹرز معین خان اور عاقب جاوید نے بھی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت ،عماد وسیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے سے متعلق کہا کہ اللہ کا شکر ہے، خان صاحب ٹھیک ہیں، اللہ خان صاحب کو لمبی زندگی دے، سابق کرکٹرز معین خان اور عاقب جاوید نے بھی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی،عاقب جاوید نے کہا کہ عمران خان پر حملہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن کسی پر حملہ نہیں کیا جاسکتا ،معین خان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے کے باوجود خان صاحب اپنے کارکنوں کو حوصلہ دیتے رہے،بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے بھی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی