آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملے کا مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ وزیر آباف کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور رجسٹری میں رپورٹ جمع کرائی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی