i پاکستان

عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو (آج) ملاقات کیلئے بلالیاتازترین

July 03, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو (آج) جمعرات کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے(آج) جمعرات کو شہریار آفریدی، جنید اکبر اور شاندانہ گلزار ملاقات کریں گی۔ عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، قائدحزب اختلاف سینٹ شبلی فراز اور رف حسن بھی ملاقات کریں گے ۔ بانی پی ٹی آئی نے مبینہ فارورڈ بلاک کی خبریں آنے پر اراکین قومی اسمبلی کو اڈیالہ جیل طلب کیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی