i پاکستان

عمران خان نے کبھی نہیں کہامیں معافی مانگوں گا' سی سی ٹی وی فوٹیج کو سامنے لایا جائے'تازترین

August 09, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ میں معافی مانگوں گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو سامنے لایا جائے۔14 اگست کو پاکستان کے 25 کروڑ عوام گھروں اور گاڑیوں میں پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے لہرا دیں ۔آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی بندش ایک المیہ ہے۔ ائندہ الیکشن میں وزیراعظم انوار الحق سمیت جماعت کے ساتھ غداری کرنے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کریں گے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے جس طرح الیکشن ترمیمی ایکٹ بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا ہے یہ انتہائی غیر آئینی اقدام ہے،سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی تھی،چند لوگ ہیں جو اس پارلیمنٹ کو لڑانا چاہتے ہیں،مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی ہے،انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اندر منتخب حکومتوں کو ہٹا کر عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو وہاں پر مسلط کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں ان کی تحریک انصاف میں کوئی اہمیت نہیں ہوگی،نہ ان لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر کے اندر صحت کارڈ کی بندش کے باعث غریب لوگوں کا استحصال ہو رہا ہے،معصوم لوگ ہسپتالوں کے اندر مر رہے ہیں اور عمران خان نے لوگوں کو صحت کارڈ کی جو سہولت دی تھی وہ ان سے چھین لی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام آئندہ الیکشن میں ان کا سخت احتساب کریں گے،انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے جو کام کیا ہے اسے تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتی،امریکہ برطانیہ اور چائنیز ہمیشہ گولڈ میڈلز لے جاتے ہیں،کیونکہ وہاں کے لوگ اپنے ملک کے ساتھ کام کرتے ہیں،ہمارے نوجوانوں کو سہولیات ہی فراہم نہیں کی جاتی ہیں،تمام نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جانے چاہیے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ نو مئی کے حوالے سے سی سی ٹی وی فٹیج کو منظر عام پر لایا جائے،جن لوگوں نے عمران خان کو عدالتوں میں سے باہر لے جا کر گھسیٹا ہے انہیں معافی مانگنی چاہیے،عمران خان ملک اور قوم کے مفاد میں لوگوں کو باہر آنے کے لیے احتجاج کی کال نہیں دے رہا،وہ ملک اور قوم سے مخلص ہے،وہ ملک کے اندر دھنگا فساد نہیں کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی طرح پاکستان کے حالات خراب نہ کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی