i پاکستان

عمران خان نے عزت کے ساتھ آرمی منیر کو خط لکھا ،اسے پروپیگنڈے کا نام دیا جا رہا ہے، شاندانہ گلزارتازترین

February 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ عمران خان نے عزت کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہ ،اسے پروپیگنڈے کا نام دیا جا رہا ہے۔ملک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے حکمرانوں کو اس کا احساس کرنا چاہیے۔وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں۔حکمران عمران خان کے خط کو لے کے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔وزیراعظم بے اختیار ہے۔یہ قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہا ہے۔ملک کے اندر قبضہ مافیا کو نوازا جا رہا ہے۔یہ چور حکومت ہے اور فارم 47 کی پیداوار ہے۔عمران خان کے عدالتوں سے سارے کیسز ختم ہو چکے ہیں لیکن ان کو عدالتوں میں التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک منظم سازش کے تحت بحران میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم کو اعلی عدالتوں تک رسائی دینا ایک سازش ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدات کیے ہیں جس کے تحت ائی ایم ایف تمام اداروں جن میں عدلیہ انتظامیہ اور مقننہ شامل ہیں سے سوال جواب کر سکتی ہے اور ان کا محاسبہ بھی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو غلام بنایا جا رہا ہے۔یہ شرم کا مقام ہے۔یہ چور حکومت ہے اور اس کے خلاف ہم ہر سطح پر احتجاج کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں یہ لوگ کہ ملک کے اندر امن ہو تو پھر عمران خان کو فورا رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے حکومت فورا جوڈیشل کمیشن بنائے۔انہوں نے کہا کہ جلد ایک بڑا احتجاج ہوگا جس میں حکومت کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے اور حکومت کو سپورٹ کرنا بند کر دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی