رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان جو عمران خان کو صادق وامین سمجھتے ہیں انہیں توشہ خانہ کی واردات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے ، منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چند روز قبل پیر اور مرید کی غیر رسمی گفتگو سامنے آئی ، گفتگو میں پیر بشری بی بی اور مرید زلفی بخاری کے درمیان گھڑیوں کی خریدوفروخت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، توشہ خانہ میں جو گھڑیاں ظاہر کی گئیں ، عمران خان نے اپنے اختیارات کا ناجائزطریقہ استعمال کیا ، اس پر نیب کا ریفرنس بھی بنے گا ، عمران خان نے توشہ خانہ میں گھڑیوں کی جعلی رسیدیں جمع کرائیں ، فرح گوگی کے خلاف پنجاب میں سارے مقدمات ختم کردیئے گئے ، عمران خان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں، انہیں پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانا چاہیے ، بہتر ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے آپ کو گھڑی چور سے علیحدہ کرلے ،شہزاد اکبر اور فرح گوگلی بھی توشہ خانہ کے خرید وفروخت میں شامل تھے ، عمران خان جھوٹا ہونے کے ساتھ جعل ساز بھی ثابت ہوگیا ہے ، دوسروں کو چور کہنے والا خود توشہ خانہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی