مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہ ڈونلڈ ٹرمپ رہا کراسکتے ہیں اور نہ پی ٹی آئی کا احتجاج کراسکتا ہے، عمران خان کی رہائی قانونی طور پر صرف عدالت سے ہوسکتی ہے، ایک طرف ایبسولوٹلی ناٹ ہم کوئی غلام ہیں اور دوسری طرف امیدیں ٹرمپ سے قائم کی ہوئی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا طریقہ عدالتیں اور قانون ہیں ۔ احتجاج سے حکومت کو فرق پڑتا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج کا حق ہے، یہ آئینی قانونی حق ہے، یہ اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہیں اسلام آباد پر یلغار کرتے ہیں لیکن اسلام آباد کے شہریوں کے حق سلب کرلیتے ہیں، کیونکہ وہاں کے معمولات زندگی معطل ہوجاتے ہیں۔صوابی جلسے میں ان کے توقع سے بہت کم لوگ آئے ہیں، اس کی وجہ سے گنڈاپور کی غیرسنجیدہ باتیں ہیں، ایک طرف ایبسولوٹلی ناٹ ہم کوئی غلام ہیں اور دوسری طرف ساری امیدیں ٹرمپ سے قائم کی ہوئی ہیں، جلسے میں کارکن امریکی جھنڈا لے کر پھر رہے ہوتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی