i پاکستان

عمران خان کو دہشتگردی کے 4مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاریتازترین

May 06, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔سابق وزیراعظم کے خلاف اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی اور رمنا میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت الگ الگ 4 مقدمات درج ہیں جس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عمران خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔طلبی کے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 10 مئی کو تھانہ رمنا اور 11 مئی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، عمران خان 11 مئی کو پولیس لائنز اسلام آباد میں دن 2 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹسز ان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے پتے پر بھیجے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی