گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ان ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون پہنچے جہاں ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کی بدعائیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، لوگوں سے جھوٹ بولنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگے۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل رہی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ کا مران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔ اس موقع پر موجود ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کامران خان ٹیسوری نے ایک نمائشی گورنری کو عوامی عہدہ بنادیا۔اس کے علاوہ گورنر سندھ کو خاتون نے شوہر کے مظالم کابتایا تو انہوں نے خاتون کو انصاف کا یقین دلایا اور اس کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا اعلان بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی