i پاکستان

عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین کے مطابق کرنا ہے، میتھیو ملرتازترین

October 25, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق کرنا ہے، صدر جو بائیڈن کو اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیپریس بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ہم اس بات کو پہلے بھی دھراچکے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قائم کئے گئے تمام مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ہی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا ایک اہم جز ہیں۔ہم دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی ان مسائل پر باقاعدگی سے بات کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی