مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ملک بھر میں تحریک کی قیادت کر رہے ہیں، اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا، تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا ۔ بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ کے بعد(آج) ہفتہ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائے گی، مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی