سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت پیشی نے ایک مرتبہ پھر لاہور کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ اس کے علاوہ میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز بھی بند کر دیے گئے ہیں اور بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لاہور میں بند کیے گئے راستوں پر خاردار تاریں بھی بچھائی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے صبح 8 بجے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو ئے ، وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے وفاقی دارالحکومت پہنچے جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے رہنماوں نے اسلام آباد پہنچنے پر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی