i پاکستان

عمران خان کی پیشی، عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں، درخواست دائرتازترین

March 18, 2023

تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیاہے۔ ہفتہ کو انہوں نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی کہ عمران خان کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے، پولیس اور انتظامیہ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وکلا اور میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود صورتحال قابلِ تشویش ہے۔ انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، کھلی عدالت میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،انہوں نے درخواست میں کہا کہ عدالت انتظامیہ کی ناقص اور ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی