سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ دینے والے سیلاب کے باعث مررہے ہیں۔ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیول سرچارج کے بغیربینک بل وصول نہیں کررہے، ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، ستمبر ماہ ستمگر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی