i پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں،مریم اورنگزیبتازترین

March 16, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں۔ برطانوی نشریاتی اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قانون سے تعاون کرنے کے بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے، عمران خان پر کرپشن کے مقدمات ہیں جس پر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پر پٹرول بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور اور جھوٹا ریاست پر حملہ آور ہے اور ریلیف لے رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچاتے ہیں، عدالت کے احکامات پر عمل کروانے والی پولیس کے سر پھاڑ رہا ہے اور عدالت سے ریلیف لے رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی