i پاکستان

عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوعتازترین

July 30, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اے ٹی سی میں دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ہاس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی